کراچی(نیوز ڈیسک)کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان سوئنگ کے سلطان وسیم اکرم نے وائٹ بال کے کپتان بابراعظم کے کپتانی سے دستبردار ہونے کے فیصلے کی حمایت کردی۔
تفصیلات کے مطابق قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ قیادت سے دستبردار ہونے کے بعد بابراعظم اپنی بیٹنگ پر توجہ دے سکیں گے اور غیر ضروری دباؤ بھی ختم ہوجائے گا۔
بابراعظم نے کپتانی چھوڑنے کا فیصلہ سوچ سمجھ کر کیا ہوگا۔ ایسے فیصلے آسان نہیں ہوتے میں بابر کیساتھ کھڑا ہوں، اسے اپنی کرکٹ سے لطف اندوز ہونا چاہیے اور بیٹنگ پر توجہ مرکوز کرنی چاہیے
صدارتی ایوارڈ ملنا بڑی کامیابی،فضیلہ قاضی تنقید کی زد میں آگئیں


