کراچی(نیوز ڈیسک)سینئر اداکارہ فضیلہ قاضی نے صدارتی ایوارڈ سے متعلق اپنے بیان کی وضاحت پیش کر دی۔ اداکارہ نے انسٹاگرام پر پوسٹ شیئر کرتے ہوئے بیان کی وضاحت پیش کی ۔
فضیلہ قاضی کا کہنا تھا کہ اس میں کوئی شک نہیں کہ صدارتی ایوارڈ ملنا بہت بڑی کامیابی ہے اور فنکاروں کو ایسے ایوارڈز ملنے پر فخر محسوس ہوتا ہے جبکہ میرے بیان کو سوشل میڈیا پر سیاق و سباق سے ہٹ کر پیش کیا جا رہا ہے۔
ادکارہ نے وضاحت کرتے کہا کہ میں نے درحقیقت جو کہا وہ یہ ہے کہ مختلف چینلز کی جانب سے سفارش یا نامزدگیاں کابینہ کو بھیجی جاتی ہیں، کابینہ ڈویژن کے افراد ان فنکاروں پر غور کرنے میں ناکام رہتے ہیں جو حقیقت میں صدارتی ایوارڈز کے مستحق ہیں۔
تحریک انصاف کا ڈی چوک اسلام آباد پڑاو ، خیبرپختونخوا سے قافلے چل پڑے