Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

تحریک انصاف کا ڈی چوک اسلام آباد پڑاو ، خیبرپختونخوا سے قافلے چل پڑے

پشاور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحری انصاف آج اسلام آباد کے ڈی چوک میں میں پڑائو ڈالنے جارہی ہے۔خیبر پختونخوانے ڈی چوک جلسے کی تیاریاں مکمل،وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین خیبر پختونخوا کے قافلے کی قیادت کریں گے،

پشاور اورجنوبی اضلاع کے قافلے پشاور موٹروے انٹرچینج پر جمع ،شمالی علاقہ جات کے قافلے صوابی ٹول پلازہ پر جمع ہوں گے،وزیراعلیٰ علی امین نے پشاوراورجنوبی اضلاع کے قافلوں گیارہ بجے تک پشاور موٹروے انٹرچینج پہنچنے کی ہدایت کی ہے، پشاور انٹرچینج سے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین کی قیادت میں قافلہ گیارہ بجےروانہ ہوگیا.

پارٹی زرائع کے مطابق شمالی علاقوں کے قافلے بھی گیارہ بجے تک صوابی انٹرچینج پہنچیں گے،ہزارہ ڈویژن ایبٹ آباد،ہری پور اور مانسہرہ کے قافلے مقامی قیادت میں ہزارہ انٹرچینج سے مرکزی قافلہ میں شریک ہوگا،راستے میں حائل رکاوٹوں کو ہٹانے کے لئے ہیوی مشینری،کرین ،شاولز وغیرہ بھی قافلے کے ہمراہ ہوں گی،

کارکنوں کو کسی بھی قسم کے حالات سے نمٹنے کی تیاریوں کی ہدایت،پارٹی زرائع کے مطابق شیلنگ سے بچنے کے لئے ماسک ،نمک اور پانی بھی ساتھ لینے کی ہدایت،ڈی چوک احتجاج کےلئے مخصوص اور تربیت یافتہ دستہ قافلوں سے پہلے جائے گا،پشاور،راستے کلیئر کرنے کےلئے بھاری مشینری قافلوں سے آگے ہوگی،

،قافلوں کو اسلام آباد کے راستے بند ہونے کے باوجود ہر صورت ڈی چوک تک پہنچنے کی ہدایت ، کابینہ اراکین ،پارٹی قیادت اور اراکین اسمبلی اپنے حلقوں کے قافلوں کی نگرانی کرینگے. رکن قومی و اسمبلی کو احتجاج کےلئے کارکن نکالنے کا ٹاسک حوالہ ،پارٹی زرائع کے مطابق ۔احتجاج کےلئے خصوصی کنٹینر تیار،ساونڈ سسٹم نصب کر دیئے گئے
پنجاب کے 4 شہروں میں بھی دفعہ 144 نافذ، رینجرز طلب

یہ بھی پڑھیں