لاہور(نیوزڈیسک) حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں دفعہ 144 نافذکردی ۔حکومت پنجاب نے لاہور، راولپنڈی اور اٹک میں رینجرز بھی طلب کر لی۔ہر قسم کے سیاسی اجتماعات، دھرنے، جلسے، مظاہرے، احتجاج اور ایسی تمام سرگرمیوں پر پابندی عائد،راولپنڈی اور اٹک میں 4 اور 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 6 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں
،اٹک میں فرنٹئیر کانسٹیبلری کی 10 پلاٹون بھی تعینات کرنے کی سفارش لاہور میں 5 اکتوبر کیلئے رینجرز کی 3 کمپنیوں کی خدمات طلب کی گئیں حکومت پنجاب نے راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں 3 دن کیلئے دفعہ 144 نافذ کی پابندی کا اطلاق جمعہ 4 اکتوبر سے اتوار 6 اکتوبر تک ہو گا
لاہور میں جمعرات 3 اکتوبر سے منگل 8 اکتوبر تک دفعہ 144 نافذ ہے.. لاہور، راولپنڈی، اٹک اور سرگودھا میں پابندی کا فیصلہ ضلعی انتظامیہ کی سفارش پر کیا گیاسکیورٹی خطرات کے پیش نظر کوئی بھی عوامی اجتماع دہشت گردوں کیلئے سافٹ ٹارگٹ ہو سکتا ہے..
امن و امان کے قیام، انسانی جانوں اور املاک کے تحفظ کیلئے احکامات جاری کیے گئے محکمہ داخلہ نے دفعہ 144 کے نفاذ کے نوٹیفکیشن جاری کر دیےرینجرز کی خدمات کیلئے وفاقی وزارت داخلہ کو مراسلے لکھے گئے ہیں
وزیراعلیٰپنجاب مریم نواز نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا



