لاہور (نیوز ڈیسک) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا۔وزیراعلیٰ پنجاب کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا جس میں پہلی سہ ماہی کے ریونیو اہداف وصولی کا جائزہ لیا گیا، مریم نوازشریف نے ریونیو ٹارگٹ پورے کرنے والے ڈیپارٹمنٹس کو شاباش دی۔
اس موقع پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف نے مختلف محکموں کی ملکیتی اراضی کا ریکارڈ طلب کر لیا اور سرکاری اراضی کے بہترین استعمال کیلئے پلان مرتب کرنے کی ہدایت کی۔
وزیراعلیٰ پنجاب ریونیو اتھارٹی کی صوبے کے مختلف اضلاع تک توسیع کی منظوری دے دی، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے امور میں اے ڈی سی ڈی اور اسسٹنٹ کمشنرز کو با اختیار کرنے کا اصولی فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے صوبے کے مالی وسائل بڑھانے کیلئے پلاننگ کی ہدایت کر دی۔
پاکستان کے مختلف مقامات پر تیزہوا ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات



