Search
Close this search box.
جمعه ,05 جون ,2026ء

پاکستان کے مختلف مقامات پر تیزہوا ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات

اسلام آباد(نیوزڈیسک) پاکستان کے مختلف علاقوں میں تیز ہواوں اور گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان، محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر شہروں میں موسم خشک اور گرم رہے گا۔

آزادکشمیر ،گلگت بلتستان ، بالائی خیبرپختونخوا میں چند مقامات پر تیز ہواوں ، گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے ، جبکہ اسلام آباد ، راولپنڈی میں موسم گرم رہنے کا امکان ہے ۔ رات کے وقت مطلع آبرالود رہنے کا امکان ہے ،

محکمہ موسمیات کے مطابق پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم خشک وسطی اضلا ع میں صبح کے اوقات کے دوران حد نگاہ کم رہنے کی توقع ہے۔مری، گلیات چترال، دیر، کوہستان اور سوات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان ہے۔

بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان تاہم جنوبی علاقوں میں بعد از دوپہر تیزہوائیں چلنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے تاہم جنوبی علاقوں تیز ہوائیں چلنے کا امکان ہے۔کشمیر اورگلگت بلتستان میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ شام،رات میں چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ستاروں کی روشنی میں آج بروزجمعۃالمبارک،4 اکتوبر 2024 آپ کا کیرئر،صحت، دن کیسا رہے گا ؟

یہ بھی پڑھیں