Search
Close this search box.
هفته ,04 جولائی ,2026ء

پی ٹی آئی احتجاج، پی سی بی کا راولپنڈی میں24 اکتوبر کو کھیلا جانیوالا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے پر غور

اسلام آباد(نیوزڈیسک)پی ٹی آئی کی جانب سے ایک مرتبہ پھر اسلام آباد میں احتجاج کی کال کے بعد پاکستان کرکٹ بورڈ نے انگلینڈ کے خلاف راولپنڈی میں کھیلے جانیوالےتیسرا ٹیسٹ میچ ملتان منتقل کرنے پر غور شروع کردیا.

پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان تین ٹیسٹ میچز پر مشتمل سیریز کھیلی جانی تھی،پہلا ٹیسٹ میچ ملتان، دوسرا کراچی اور تیسرا ٹیسٹ میچ تیسرا ٹیسٹ میچ راولپنڈی میں کھیلا جانا تھا،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں تعمیراتی کام شروع ہونے کی وجہ سے دوسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان منتقل کیا گیاتھا،

تیسرا ٹیسٹ میچ 24 اکتوبر سے پنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلا جانا ہے،یاد رہے کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ایک بار پھر اسلام آباد میں احتجاج کی دھمکی دی گئی ہے لیکن احتجاج کی تاریخ کا ابھی اعلان نہیں کیا گیا،پاکستان کرکٹ بورڈ نے میچ کے دنوں میں احتجاج کی صورت میں تیسرا ٹیسٹ میچ بھی ملتان منتقل کرنے پر غور شروع کردیا ۔

یہ بھی پڑھیں