ملتان(نیوز ڈیسک)ناقص فارم کے باعث انگلینڈ کے خلاف سیریز کے دوسرے اور تیسرے ٹیسٹ میچ سے باہر ہونے والے سابق کپتان بابراعظم بھی کامران غلام کی تعریف کیے بغیر نہ رہ سکے۔
ملتان میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بابراعظم کی جگہ کامران غلام کو پلئینگ الیون کا حصہ بنایا، انہوں نے انگلینڈ کے خلاف ڈیبیو میچ میں 118 رنز کی اننگز کھیلی۔کامران غلام ڈیبیو پر سنچری کرنے والے 13ویں پاکستانی بلے باز بننے کا اعزاز بھی حاصل کیاسالگرہ والے دن بابراعظم نے اپنے متبادل نوجوان بیٹر کامران غلام کی اننگز کی تعریف کی اور فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر تعریفی اسٹوری بھی شیئر کی۔بابراعظم نے کامران غلام کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ اچھا کھیلا کامران!
خیال رہے کہ مسلسل ناقص پرفارمنس اور 18 سے زائد اننگز کھیلنے کے باوجود ففٹی یا اس سے زائد اسکور نہ کرنے والے بابراعظم کو آرام کروایا گیا ہے تاکہ وہ ذہنی تناؤ سے چھٹکارا حاصل کرسکیں۔
مسجد میں ہندو مذہبی نعرے لگانا جائز قرار،بھارتی کورٹ کا انتہائی متنازع فیصلہ



