ملتان(نیوز ڈیسک) ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔ ؛ انگلینڈ نے 7 وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنا لیے،قومی ٹیم پہلی اننگز میں 366 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئی تھی
ملتان ٹیسٹ کے تیسرے روز انگلینڈ کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری ہے۔انگلینڈ کی ٹیم 7 وکٹ کے نقصان پر 249 رنز بنالیے ہیں،گزشتہ روز دوسرے دن کا کھیل ختم ہونے تک مہمان ٹیم 6 وکٹوں پر 239 رنز بنا سکی تھی اور اسے پاکستان کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 127 رنز درکار تھے۔
پہلی اننگز میں پاکستان کی طرف سے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنا پہلا ٹیسٹ کھیلنے والے کامران غلام نے سنچری بنائی تھی جبکہ صائم ایوب 77 رنز بنا کر دوسرے ٹاپ اسکورر تھے۔
تحریک انصاف کا کل مجوزہ آئینی ترمیم کیخلاف ملک گیر احتجاج کا اعلان



