لاہور(نیوزڈیسک)چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی پاکستانی ٹیم کو کامیابی پر مبارکباد،ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ محسن نقویطویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔
محنت۔ جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی۔ نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیالاہور۔18 اکتوبر،2024چئیرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے انگلینڈ کے خلاف ملتان ٹیسٹ جیتنے پر پاکستانی ٹیم کو مبارکباد دی ہے۔
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم اور مینجمنٹ کے نام تہنیتی پیغام میں دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا اورکہا کہ ساجد خان اور نعمان علی نے شاندار باولنگ کرکے فتح میں اہم کردار ادا کیا۔کامران غلام نے پہلے ہی میچ میں سنچری سکور کرکے اپنی بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے کہا کہ طویل عرصے کے بعد ہوم ٹیسٹ میچ میں کامیابی کا سہرا ٹیم ورک کا نتیجہ ہے۔محنت۔ جذبے اور پروفیشنل اپروچ کے ساتھ ٹیم کھیلی اور فتح حاصل کی۔ٹیم میں نئے کھلاڑیوں نے اپنی سلیکشن کو درست ثابت کیا۔ انہوں نے کہا کہ امید ہے کہ انگلینڈ کے خلاف آخری ٹیسٹ میچ میں بھی ٹیم بہترین کارکردگی دکھائے گی اور سیریز اپنے نام کرے گی۔
وفاقی حکومت کا سردیوں کی آمد پر غزہ کیلئے امداد بھجوانے کا فیصلہ



