پرتھ (نیوزڈیسک) پاکستان کیلئے تاریخی لمحہ،قومی کرکٹ ٹیم نے آسٹریلیا کو ہوم گراونڈ پرتیسرے اور آخری ون ڈے میں شکست دیکر 22 سال بعد تاریخ رقم کردی، آسٹریلیا کے خلاف پہلی سیریز میں شاندار کامیابی حاصل کرکے پاکستان کا سرفخر سے بلند کردیا۔پاکستانی باؤلرز نے پوری مہارت کیساتھ سیریز کے فیصلہ کن ون ڈے میچ میں آسٹریلیا کو 140 پر آل آؤٹ کر دیا۔
پاکستانی باؤلنگ اٹیک کے شدید دباؤ میں آسٹریلیا کا ٹاپ آرڈر ڈگمگا گیا جس کے بعد آسٹریلیا کی مضبوط شروعات کی امیدیں دم توڑ گئیں .اوپننگ بلے باز میٹ شارٹ 22 رنز پر واپس لوٹ گئے، جیک فریزر-میک گرکم، آرون ہارڈی اور جوش انگلیس مل کر 50 رنز نہ بنا سکے۔فریزر میک گرک نسیم شاہ کے ہاتھوں آؤٹ ہوئے اسکور صرف 20 تھا۔ اوپننگ پارٹنر میتھیو شارٹ نے سخت مقابلہ کیا لیکن ہارون ہارڈی (12) اور جوش انگلس (7) کے ساتھ مختصر شراکت کے بعد 30 گیندوں پر 22 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
آل راؤنڈر کوپر کونولی صرف سات رنز بنانے کے بعد ہرٹ کا شکار ہو کر ریٹائر ہونے پر مجبور ہو گئے۔ گلین میکسویل (0) اور مارکس اسٹوئنس (8) دونوں سستے میں آؤٹ ہوگئے، جس سے آسٹریلیا کو 21ویں اوور تک 88/6 پر مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔ایڈم زمپا اور شان ایبٹ نے آسٹریلیا کو 100 رنز کا ہندسہ عبور کرنے میں مدد کی۔ زمپا نے 22 گیندوں پر 13 رنز بنائے اور 27 ویں اوور میں نسیم شاہ کا شکار بنے۔ ایبٹ، 41 گیندوں پر 30 کے ساتھ آسٹریلیا کے سب سے زیادہ اسکورر تھے، اسپینسر جانسن (12*) کے ساتھ 22 رنز جوڑے، لیکن یہ اننگز کو مستحکم کرنے کے لیے کافی نہیں تھے۔
پاکستان نے 141 رنز کا ہدف 27ویں اوور میں حاصل کرلیا، کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم بالترتیب 30 اور 28 رنز بناکر ناقابلِ شکست رہے۔ اوپنر عبداللہ شفیق 37 اور صائم ایوب 42 رنز بناکر لانس مورس کی گیند کا شکار ہوئے۔
پرتھ میں کھیلے گئے آخری ون ڈے میں پاکستانی ٹیم پہلے بولنگ کرتے ہوئے 31.5 اوورز میں آسٹریلیا کے 9 کھلاڑی 140 رنز پر آؤٹ کردیے جب کہ ایک کھلاڑی انجری کی وجہ سے دوبارہ بیٹنگ کے لیے میدان میں نہیں آیا۔
آسٹریلیا کی جانب سے سین ایبٹ 30 رنز بناکر نمایاں رہے، جیک فریزر میکگورک صرف 7 رنز بنانے کے بعد آؤٹ ہوئے اور میتھیو شارٹ نے 22 رنز کی اننگز کھیلی۔
کپتان جوش انگلس بھی 7 ہی رنز بناسکے، ایرون ہارڈی نے 12 رنز اسکور کیے، کوپر کونولی 7 رنز پر ریٹائرڈ ہرٹ ہوگئے، محمد حسنین کی گیند ان کے ہاتھ پر لگی جس سے وہ انجرڈ ہوگئے۔
گلین میکسویل مسلسل تیسرے میچ میں حارث رؤف کا شکار بنے، وہ صفر پر ہی پویلین واپس لوٹ گئے، آل راؤنڈر مارکس اسٹونئس بھی 8 رنز ہی بناسکے، ایڈم زمپا نے 13 رنز بنائے۔پاکستان ٹیم کی جانب سے نسیم شاہ نے اور شاہین شاہ آفریدی نے 3،3 جب کہ حارث رؤف نے 2 اور محمد حسنین نے ایک وکٹ حاصل کی۔
اس سے قبل پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 3 ون ڈے میچز کی سیریز کے فیصلہ کن معرکے میں ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا۔
ٹاس کے موقع پر قومی کپتان محمد رضوان نے کہا کہ پچ مختلف نہیں لگ رہی اس لیے پہلے بولنگ کررہےہیں، پچھلےمیچ کی طرح اس میچ میں بھی اچھا کھیلنے کی کوشش کریں گے، پاکستان ٹیم میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی۔
واضح رہے کہ دونوں ٹیمیں ایک ایک میچ جیت چکی ہیں اور ا ب تک سیریز ایک، ایک سے برابر ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان کو آسٹریلیا کے خلاف دو وکٹوں سے شکست ہوئی تھی جب کہ دوسرے میچ میں پاکستانی بولروں نے آسٹریلوی بیٹرز پر اپنی دھاک بٹھائی۔
پاکستان کے پاس اب بہترین موقع ہے کہ وہ 22 سال بعد آسٹریلیا کو اُس کی سر زمین پر ون ڈے سیریز میں شکست دے۔ اس سے قبل 2002 میں پاکستان نے کینگروز کے خلاف آسٹریلیا میں ون ڈے سیریز جیتی تھی۔
بھارتی کرکٹ بورڈ کا شمولیت سے انکار ، چیمپیئنز ٹرافی شیڈول کے اعلان میں تاخیر ، تقریب منسوخ

