Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پاکستان اورآسٹریلیا کے درمیان ٹی 20 میچ کل کھیلا جائے گا، شاہینوں کا پلڑا بھاری

برسبین(نیوزڈیسک )کینگروز کو ونڈے سیریز میں شکست سے دوچار کرنے کے بعد شاہینوں نے ٹی 20سیریز پر نظریں جمالیں، پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان سیریزکا پہلا ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میچ بروز جمعرات کو برسبین میں کھیلا جائے گا، قومی ٹیم جیت کیلئے پر عزم ہے ۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق دوپہر ایک بجے شروع ہو گا۔ پاکستان اور آسٹریلیا کے ٹی 20 ریکارڈ کے مطابق قومی ٹیم کا پلڑا بھاری دکھائی دیتا ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان اب تک 25 میچز کھیلے جا چکے ہیں جس میں گرین شرٹس نے 13 اور کینگروز نے 11 میں کامیابی اپنے نام کی جبکہ ایک میچ بغیر نتیجہ رہا تھا۔

ٹی 20 سیریز کے سلسلے میں قومی ٹیم نے برسبین میں ڈیرے ڈال رکھے ہیں، پاکستانی پلیئرز کا برسبین میں ٹی 20 کٹ میں آفیشل فوٹو سیشن ہوا ہے، پی سی بی نے سوشل میڈیا پر فوٹو سیشن کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے۔

میچ سے قبل قومی سکواڈ نے گابا سٹیڈیم میں پریکٹس کی ۔ کھلاڑیوں نے تین گھنٹے پریکٹس کی قومی سکواڈ میں شامل کھلاڑیوں نے فزیکل ڈرلز اور فیلڈنگ پریکٹس میں حصہ ۔لیا کھلاڑیوں نے باولنگ اور بیٹنگ کی نیٹ پریکٹس بھی کی۔
بیجنگ کا پاکستان میں چینی شہریوں کی حفاظت کیلئے اپنی فورس تعینات کرنے پر اصرار

یہ بھی پڑھیں