اسلام آباد ( نیوزڈیسک) اسلام آباد مرد اور خواتین اتھلیٹس ٹیموں کے چنائو کے سلسلہ ایک روزہ اوپن ٹرائلز جمعہ کو دن ایک بج کر 30 منٹ پر اسلام آباد ماڈل پوسٹ گریجویٹ کالج آف کامرس، ایچ ایٹ فور، اسلام آباد میں شروع ہونگے۔
اسلام آباد اتھلیٹکس ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر پروفیسر ممتاز الحق نے بتایا کہ منتخب ٹیمیں آئندہ ماہ 13 سے 18 دسمبر تک پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام کھیلی جانے والی قائد اعظم بین الصوبائی گیمز میں شرکت کریں گی۔
اوپن ٹرائلز میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے تعلق رکھنے والے کھلاڑی حصہ لینے کی مجاز ہونگے۔ انہوں نے کہا کہ ٹرائلز کے تمام انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔
شاہکوٹ ،سی ٹی ڈی کی دبنگ کارروائی ،3ہشتگرد گرفتار1 کی لاش برآمد

