Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

پی سی بی کا غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ پانے کا فیصلہ

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے غیر ملکی ہیڈ کوچز سے چھٹکارہ حاصل کرنے کی حکمت عملی بنا لی۔

ذرائع کے مطابق ریڈبال ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی کا معاہدہ قبل ازوقت ختم کر کے فارغ کردیا جائے گا، تینوں فارمیٹ میں پاکستانی ہیڈکوچ کے تقرر پر غور شروع کر دیا گیا ہے، زمبابوے کے دورے میں پاکستانی ہیڈ کوچ کا تقرر کیا جائے گا۔

پاکستانی ہیڈ کوچ کے ساتھ سپورٹ سٹاف میں بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کوچ غیر ملکی ہونے کی تجویز پیش کی گئی ہے تاہم جلد زمبابوے اور جنوبی افریقا کے دورے کے لیے وائٹ بال ہیڈ کوچ کا اعلان کیا جائے گا۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ غیر ملکی کوچ پی سی بی حکام کو بلیک میل کرتے ہیں، جیسن گلیسپی نے بھی کچھ شرائط منوانے کی کوششیں کیں لیکن پی سی بی نے انکار کر دیا۔
مزیدپڑھیں:پی ٹی آئی کے مطالبات ایسے نہیں جو نہ مانے جاسکیں، فواد چوہدری

یہ بھی پڑھیں