Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں نمائش سے روک دیا

لندن ( نیوزڈیسک) انٹرنیشنل کرکٹ کونسل( آئی سی سی) نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی آزاد کشمیر لے جانے سے روک دیا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) نے پاکستان کو چیمپئنز ٹرافی 2025 کی اسکردو ، ہنزہ اور مظفر آباد میں‌نمائش سے روک دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق بھارت کے کرکٹ بورڈ نے انٹرنیشنل کرکٹ کونسل سے اعتراض کیا کہ ٹرافی کو اسکردو، ہنزہ اور مظفرآباد کے شہروں میں نہ لے جایا جائے۔بھارتی میڈیا کے مطابق آئی سی سی نے چیمپئنز ٹرافی 2025کے سلسلے میں پاکستان میں اسکردو، ہنزہ اور مظفر آباد میں ٹرافی کے دورے کو منسوخ کردیا ۔ انٹر نیشنل کرکٹ کونسل نے شیڈول کا نوٹس لیتے ہوئے پی سی بی کو ان شہروں میں ٹرافی لے جانے سے منع کردیا ۔

ذرائع کے مطابق آئی سی سی نے پی سی بی کو بتایا کہ ٹور کے دوران ٹرافی جن جن شہروں میں جانی تھی اس کاشیڈول تبدیل کردیا گیا ہے۔ادھر پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ فی الحال ٹرافی کے ابتدائی ٹور کراچی، لاہور اور اسلام آباد رکھا جائے گا۔واضح رہے کہ گزشتہ روز انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے چیمپئنز ٹرافی ایونٹ کی ٹرافی دبئی سے اسلام آباد پہنچائی تھی۔ اس ٹرافی ٹور کا اّغاز ہفتے سے ہونا ہے جو 24 نومبر تک جاری رہے گا۔
مختلف اداکارہ کی ویڈیووائرل ہونے پر مشی خان نے کیا مشورہ دیا؟جانئے

یہ بھی پڑھیں