جوہانسبرگ(نیوز ڈیسک)بھارت اور جنوبی افریقہ کے درمیان چوتھا ٹی20 میچ اسٹیڈیم میں ایک خاتون کے لیے ڈراؤنا خواب بن گیا۔ جوہانسبرگ میں چوتھے میچ کے دوران بھارت کے وکٹ کیپر بیٹر سنجو سیمسن نے زوردار اور اونچا چھکا مارا جس سے میچ دیکھنے آئی خاتون زخمی ہو گئی۔
بھارتی بیٹر کے چھکے کے بعد گیند باؤنڈری لائن پار کرنے کے بعد خاتون کے گال پر جا لگی جس سے وہ رو پڑی۔ خاتون مداح کو چوٹ کی جگہ پر برف بھی لگائی گئی جبکہ بھارتی بیٹر اس بارے میں جان کر پریشان دکھائی دیے۔
واضح رہے کہ بھارت نے چوتھے ٹی20 میچ میں جنوبی افریقہ کو شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔جوہانسبرگ میں کھیلے گئے چوتھے ٹی20 میچ میں بھارت نے جنوبی افریقہ کو 135 رنز سے شکست دے دی ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈونلڈٹرمپ کی نامزد کردہ ترجمان وائٹ ہاؤس کون ہیں؟

