Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی ناکام بنانے کیلئےبھارت کی دیگر کرکٹ بورڈز کو بھاری رقم کی پیشکش

چیمپئنز ٹرافی کا پاکستان میں انعقاد ناکام بنانے کے لیے بھارت نے دیگر کرکٹ بورڈز کو بھاری رقوم کی پیش کش کی ہے۔

بھارتی کرکٹ بورڈ نے چیمپئنز ٹرافی میں شریک دیگرممالک کے بورڈز کو اپنی آمدن میں سے بھاری رقم دینے کی پیش کش کی ہے تاکہ ایونٹ کو ہائبرڈ ماڈل کے تحت کرانے پر قائل کیا جاسکے یا پھر میچز کو بھارت منتقل کروایا جائے۔

ٹرافی میں شریک ٹیموں کو یہ یقین دہانی کرائی جا رہی کہ چیمپئنزٹرافی کی آمدن میں سے انڈین بورڈ دیگر ممالک کے بورڈز کو اپنے ساتھ منافع میں شریک کرے گا جبکہ بھارتی ٹیم کے ساتھ پہلے سے طے شدہ سیریز کے اضافی میچز کا بھی اہتمام کیاجائے گا۔

یہ بھی پڑھیں