Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

سابق ٹیسٹ کرکٹر نذیر جونئیر شدید علیل ، پیٹ میں پانی بھر گیا

لاہور(نیوز ڈیسک)سابق ٹیسٹ کرکٹر محمد نذیر جونئیر شدید علیل ہوگئے ہیں ، ان کے صاحبزادے نے بتایا کہ شدید بیماری کے باعث ان کے پیٹ میں پانی بھرنے لگا ہے، سابق ٹیسٹ کرکٹر 5 سال قبل ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے تھے۔

سابق ٹیسٹ کرکٹرکے بیٹے نعمان نذیر نے بتایا کہ محمد نذیر جونئیر کو اس وقت فوری بہترین علاج کی ضرورت ہے، ابتدائی طور پر پی سی بی نے ہمارا بہت ساتھ دیا تھا۔

بیٹے نعمان نذیر نے کہا کہ گذشتہ تین چار برس سے میں خود ان کا علاج کرا رہا ہوں، میری چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ سے اپیل ہے کہ میرے والد کے علاج کیلئے فوری اقدامات کریں۔
مزیدپڑھیں:کنوارے افراد زیادہ خوش رہتے ہیں‌یاشادی شدہ؟تحقیق میں‌حیران کن انکشاف

یہ بھی پڑھیں