Search
Close this search box.
جمعه ,03 جولائی ,2026ء

چیمپئنز ٹرافی: براڈ کاسٹرز کی ڈیڈ لائن بھی ختم، آئی سی سی بڑی مشکل میں‌پھنس گیا

لاہور (نیوزڈیسک) فروری میں پاکستان میں ہونے والی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی پر آئی سی سی، پاکستان اور بھارت کے درمیان ڈیڈ لاک برقرار ، جب کہ شیڈول کی ڈیڈ لائن ختم ہوگئی ہے۔ آئی سی سی کو براڈ کاسٹرز کی جانب سے شیڈول کے جلد اعلان کے لیے دباؤ کا سامنا ہے

دوسری جانب براڈ کاسٹ رائٹس کے مطابق پاک بھارت میچ نہ ہونے پر انٹرنیشنل کرکٹ کونسل کو قانونی چارہ جوئی کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق پاکستان اپنے مؤقف پر ڈٹا ہوا ہے کہ بھارت پاکستان نہیں آئے گا تو ہمیں کسی اور ملک میں کھیلنا قبول نہیں ہے، ٹورنامنٹ سے دستبردار ہونے کے لیے تیار ہیں۔

دوسری جانب بھارتی کرکٹ بورڈ کے سیکرٹری جے شاہ آئی سی سی ہیڈ کوارٹر دبئی پہنچ گئے ہیں ۔محسن نقوی نے بھارت سے خاموشی سے بات چیت اور درمیانی راستہ اختیار کرنے کا مشورہ ماننے سے انکار کرکے آئی سی سی حکام کو پیغام پہنچا دیا

اگر بھارت چیمپئنز ٹرافی کھیلنے نہیں آتا تو ہماری حکومت بھی بتا چکی ہے کہ بھارت سے نہ کھیلیں اس لیے جیسے کو تیسا کی پالیسی اختیار کی جائے گی، اس بار کسی بھی دباؤ میں ہائی برڈ ماڈل قبول نہیں کیا جائے گا۔

بھارت پاکستان نہیں آتا تو قانون کے مطابق نویں ٹیم سری لنکا کو شامل کیا جائے ، پھر بھی آئی سی سی بھارت کو شامل کرنے پر مصر ہے تو پھر پاکستانی ٹیم ٹورنامنٹ میں شرکت نہیں کرے گی۔ جے شاہ یکم دسمبر کو آئی سی سی چیئرمین بن جائیں گے۔

حددرجہ مصدقہ ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارتی اسپانسرز، بھارتی براڈ کاسٹرز اور سب سے بڑھ کر بھارتی اثر و رسوخ میں کام کرنے والی آئی سی سی فرنٹ فٹ پر آنے کو تیار نہیں، ابھی تک پوسٹ مین کا کردار ادا کررہی ہے۔
پاکستان کا بھارت کی میزبانی میں ہونیوالے ویمنز بلائنڈ ورلڈکپ کے بائیکاٹ کا اعلان

یہ بھی پڑھیں