Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

معروف فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنے کیلئے تیار، کسی بھی وقت اعلان کرسکتےہیں، ساتھی فٹبالر کا انکشاف

جدہ (نیوزڈیسک) سابق گول کیپر اور رونالڈو کے ساتھی فٹبالر نے انکشاف کرتے ہوئے بتایا کہ کرسٹیانو رونالڈو اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں۔ سعودی فٹبالر ولید عبداللہ جو کہ رونالڈو کے کلب النصر میں سابق گول کیپر بھی تھے کا کہنا تھا کہ رونالڈو اسلام کی تعلیمات اور سعودی عرب کی ثقافت کے بارے میں گہری دلچسپی رکھتے ہیں اور کسی بھی وقت اسلام قبول کرنے کا اعلان کرسکتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ رونالڈو واقعی اسلام قبول کرنا چاہتے ہیں، اس حوالے سے میں نے ان سے بات بھی کی اور انہوں نے اپنی دلچسپی کا اظہار کیا کہ وہ اسلام کی گہرائی سے روشناس ہوچکا ہے اور اسلام قبول کرنا چاہتا ہے۔

سعودی فٹبالر ولید عبداللہ کا کہنا تھا کہ النصر سے کھیلتے ہوئے رونالڈو گول کرنے کے بعد میدان میں سجدہ بھی کر چکے ہیں اور کھلاڑیوں کو ہمیشہ نماز پڑھنے اور اسلامی روایات کی پیروی کرنے کی ترغیب دیتے ہیں۔

انہوں نے مزید انکشاف کیا کہ جب بھی ٹریننگ کے دوران اذان ہوتی ہے، رونالڈو کوچ سے درخواست کرتے ہیں کہ ٹریننگ کو روک دیا جائے تاکہ ان کے ساتھی کھلاڑی نماز ادا کر سکیں۔

انٹرویو میں ولید نے اس واقعے کا بھی ذکر کیا جب مئی 2023میں النصر کے لیے گول کرنے کے بعد رونالڈو نے میدان میں سجدہ کیا۔ولید نے بتایا کہ جب رونالڈو نے سجدہ کیا تو ٹیم کے تمام کھلاڑیوں نے ایک ساتھ اللہ اکبر کا نعرہ لگایا۔

انہوں نے کہا کہ رونالڈو اسلام قبول کریں یا نہ کریں، لیکن ان کا ڈسپلن اور محنت ہی انہیں اس مقام تک لے آئی ہے، جو بھی سعودی عرب آتا ہے، وہ رونالڈو سے متاثر ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ سال جنوری میں رونالڈو اور سعودی کلب النصر کے درمیان ڈھائی سالہ معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت النصر کلب نے انہیں 21 کروڑ 30 لاکھ ڈالرز معاوضہ ادا کرنا ہے۔
پاک روس تعلقات میں بڑا بریک تھرو، ماسکو سے پاکستان تک ٹرین چلانے پر اتفاق

یہ بھی پڑھیں