Search
Close this search box.
جمعرات ,02 جولائی ,2026ء

ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹورنامنٹ،کرکٹر سفیان مقیم نے عمر گل کا یہ ریکارڈ توڑ ، 3 ر نز میں پانچ وکٹیں اڑادیں

زمبابوے(نیوزڈیسک)آزاد کشمیر سے تعلق رکھنے والے سفیان مقیم کی زمبابوے کے خلاف شاندار بولنگ ،سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف 2.4 اوورز میں تین رنز کے بدلے پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ اس سے قبل یہ اعزاز سابق فاسٹ بولر عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں نیوزی لینڈ اور 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یوں 15 برس بعد سفیان مقیم نے عمر گل کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔

سفيان مقیم کا تعلق آزاد کشمیر کے ضلع سدھنوتی کی تحصیل بلوچ بیٹھک گاؤں گلہ جنہالاں سے سے ہے۔ نوجوان کرکٹر کی شاندار بولنگ عوام علاقے داد دیے بغیر نہ رہ سکے۔سفیان مقیم جو حال ہی میں پاکستان ٹی 20 سکواڈ کا حصہ بنے تھے نے اپنا لوہا منوا دیا۔

پاکستان کی قومی ٹیم کی نمائندگی کرتے ہوئے سفیان نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی 20 میں پاکستانی ٹی 20 کرکٹ کی تاریخ رقم کرتے ہوئے 2.4 اوور میں 3 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کرتے ہوئے بہترین باؤلنگ کا ریکارڈ قائم کر دیا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم میں شامل ہو کر ہمارے نوجوان اپنے ٹیلنٹ سے آزاد کشمیر اور پاکستان کا نام دنیا بھر میں روشن کروا رہے ہیں ۔پاکستانی قومی ٹیم کی طرف سے کھیلنا ہمارے نوجوانوں کے لیے اعزاز کی بات ہے ۔

سفیان مقیم 15 نومبر سنہ 1999 کو پیدا ہوئے۔ ان کا تعلق پاکستان کے زیرِانتظام کشمیر کے ضلع سدھنوتی (پلندری) کی تحصیل بلوچ بیٹھک کے گاؤں ’گلہ جنھالاں‘ سے ہے۔انہوں نے ڈپلومہ آف الیکٹریکل انجینیئرنگ (ڈی اے ای) کر رکھا ہے۔سفیان مقیم نے زمبابوے کے خلاف 2.4 اوورز میں تین رنز کے بدلے پانچ وکٹیں حاصل کر کے نیا ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔

منگل کو تین ٹی 20 میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔
اس سے قبل یہ اعزاز سابق فاسٹ بولر عمر گل کے پاس تھا جنہوں نے 2009 میں نیوزی لینڈ اور 2013 میں جنوبی افریقہ کے خلاف چھ رنز دے کر پانچ کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھا۔یوں 15 برس بعد سفیان مقیم نے عمر گل کا یہ ریکارڈ توڑ دیا ہے۔
پاکستان میری ٹائم ایجنسی نےبھارتی بحریہ کے عملے کو ڈوبنے سے بچالیا

یہ بھی پڑھیں