لاہور (نیوزڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے دعویٰ کیا ہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم اور ویرا ت کوہلی پاکستان میں کھیلنے کے لیے بے تاب ہیں۔ ایک پروگرام میں تجزیے کے دوران 49 سالہ سابق پاکستانی بولر نے یہ بڑا انکشاف کیا کہ چیمپئنز ٹرافی کیلئے بھارت اور ویرات کوہلی پاکستان میں کھیلنے کیلئے بے تاب ہیں مگر ان کی حکومت انھیں یہاں آنے کی اجازت نہیں دے رہی۔
شعیب اختر نے کہا کہ پاکستان سے کہیں زیادہ یہ بھارت کی خواہش ہے کہ وہ یہاں آکر کھیلے، میں بھارت میں بی سی سی آئی کے ساتھ کام کرچکا ہوں، اگر بھارتی ٹیم یہاں آکر کھیلے گی تو انھیں ٹی وی رائٹس اور سپانسرشپ کی مد میں بے انتہا کمائی کرنے کا موقع ملے گا۔
محمد حفیظ نے ان سے سوال کیا کہ پھر کیا وجہ ہے کہ بھارتی ٹیم نہیں آرہی، جس پر شعیب اختر کا کہنا تھا کہ ان کی حکومت نہیں چاہتی کہ ان کی کرکٹ ٹیم پاکستان آئے۔
سندھ ہائیکورٹ نے سابق صدر ڈاکٹر عارف علوی کو گرفتار کرنے سے روک دیا

