سینچورین(نیوز ڈیسک)جنوبی افریقا نے 3 ٹی ٹوئنٹی میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں پاکستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی۔پاکستان کا 207 رنز کا ہدف جنوبی افریقا نے 19.3 اوور میں 3 وکٹوں کے نقصان پر پورا کیا اور سیریز میں 0-2 کی فیصلہ کن برتری حاصل کی۔سنچورین میں کھیلے گئے میچ میں پاکستان کے کپتان محمد رضوان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پاکستان نے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 206 رنز بنائے۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
پاکستانی بلے باز بابر اعظم کرکٹ کی دنیا میں کئی ریکارڈ رکھتے ہیں، کنگ بابر اپنی روایت برقرار رکھتے ہوئے ایک اور ریکارڈ پاش پاش کر دیا ، سابق کپتان نے ٹی 20 کرکٹ میں نئی تاریخ رقم کردی۔سابق کپتان بابر اعظم نے اپنے ٹی 20 کیرئیر میں تیز ترین 11 ہزار رنز مکمل کرلیے ہیں۔ پاکستانی بیٹر نے یہ سنگ میل جنوبی افریقا کے خلاف بیٹنگ کرتے ہوئے اپنی اننگ میں 11 واں رن لے کر مکمل کیا۔کنگ بابر نے 300 سے کم اننگز میں یہ کارنامہ انجام دینے والے دنیا کے پہلے بلے باز بن گئے، انہوں نے 11 ہزار ٹی 20 رنز کا سنگ میل 298 اننگز میں عبور کیا۔کلاسک بلے باز بابر اعظم سے پہلے ویسٹ انڈیز کے ہارٹ ہٹر کرس گیل نے 314 اننگز میں 11 ہزار ٹی 20 رنز بنائے تھے۔یاد رہے کہ پاکستانی بلے باز 7 ہزار، 9 ہزار اور 10 ہزار رنز بھی کم سے کم اننگز میں مکمل کرنے کا ریکارڈ رکھتے ہیں۔ان سے قبل کرس گیل، شعیب ملک، کیرون پولارڈ، ایلیکس ہیلز اور ویرات کوہلی بھی یہ کارنامہ انجام دے چکے ہیں، اسی طرح ڈیوڈ وارنر، جوز بٹلر، روہت شرما، ایرون فنچ اور جیمز وینس بھی ٹی 20 میں 11 ہزار رنز مکمل کرچکے ہیں۔بابر اعظم نے دوسرے ٹی 20 کی اننگ کے دوران پروفیشنل کرکٹ کے 26 ہزار رنز بھی مکمل کئے ہیں۔
پہلی اننگز
اوپنر صائم ایوب نے جارحانہ بیٹنگ کی، وہ 57 گیندوں پر 98 رنز بناکر ناقابل شکست رہے۔ ان کی اننگز میں 5 چھکے اور 11 چوکے شامل تھے۔اس کے علاوہ کپتان محمد رضوان نے 11، بابر اعظم 31، عثمان خان 3 اور طیب طاہر 6 رنز بناکر آؤٹ ہوئے۔ عرفان خان نے 16 گیندوں پر 30 رنز بنائے جبکہ عباس آفریدی 4 گیندوں پر 11 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔جنوبی افریقا کی جانب سے گیلیم اور بارٹ مین نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
دوسری اننگز
جنوبی افریقا کی جانب سے اوپن کرتے ہوئے ریزا ہینڈرکس نے 63 گیندوں پر 7 چوکوں اور 10 چھکوں کی مدد سے 117 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر اپنی ٹیم کو فتح سے ہمکنار کروانے میں اہم کردار ادا کیا۔وسی ون ڈر ڈوسن نے 38 گیندوں پر 66 رنز کی ناقابل شکست ناٹ آؤٹ اننگز کھیلی۔جنوبی افریقا کے ریان ریکلٹن 2، میتھیو بریٹزک 12 رنز بنا کر پویلین لوٹے، کپتان ہنرک کلاسین 8 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔پاکستان کی جانب سے جہانداد خان نے اپنے 4 اوورز میں 40 رنز دیکر 2 وکٹیں حاصل کیں، جبکہ عباس آفریدی نے 3.3 اوورز میں 46 رنز کے عوض ایک وکٹ حاصل کی۔شاہین آفریدی 4 اوورز میں 5 چوکے اور ایک چھکے کے ساتھ 37 رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل کرنے میں کامیاب نہ ہوسکے جبکہ حارث رؤف بھی اپنے 4 اوورز میں 7 چھکے اور ایک چوکے کے ساتھ 57 رنز دیکر ایک بھی وکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
دوسرے ٹی ٹوئنٹی میں بھی پاکستان کو شکست، جنوبی افریقا نے سیریز میں فیصلہ کن برتری حاصل کرلی
واضح رہے کہ دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم میں ایک تبدیلی کی گئی ہے۔اسپنر سفیان مقیم کی جگہ فاسٹ بولر جہانداد خان کو ٹیم میں شامل کیا گیا ہے۔ پاکستان ٹیم میں کپتان محمد رضوان، بابر اعظم، صائم ایوب، عثمان خان، طیب طاہر، محمد عرفان خان نیازی شامل تھے۔اس کے علاوہ عباس آفریدی ، شاہین شاہ آفریدی، حارث رؤف،جہانداد خان اور ابرار احمد بھی دوسرے ٹی ٹوئنٹی کیلئے قومی ٹیم کا حصہ تھے۔


