کراچی(نیوز ڈیسک)پاکستان میں 29 سال بعد کرکٹ کا بڑا میلہ! افتتاحی میچ میں پاکستان کا نیوزی لینڈ کیخلاف بولنگ کا فیصلہ،آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کی افتتاحی تقریب اور پہلے میچ کیلئے پاکستان اور نیوزی لینڈ کی ٹیمیں اسٹیڈیم پہنچ گئیں۔نیشنل اسٹیڈیم میں افتتاحی تقریب کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں جبکہ ٹورنامنٹ کے پہلے میچ کیلئے صدر مملکت آصف علی زرداری مہمان خصوصی ہوں گے۔افتتاحی تقریب کا آغاز کچھ دیر میں ہوگا جبکہ دونوں ٹیموں کے درمیان ٹاس جیت مقامی وقت کے مطابق ڈیڑھ بجے ہوگا۔تقریب میں پاک فضائیہ کے لڑاکا طیارے بھی کرتب دیکھائیں گے اور شائقین کرکٹ کو محظوط کریں گے۔
پاکستان کو پہلی کامیابی ابرار احمد نے دلائی جب نیوزی لینڈ کی پہلی وکٹ 39 رنزپرگری، ڈیون کونوے کو 10رنزپر ابرارحمد نے بولڈ کیا۔بعدازاں نسیم شاہ نے جارحانہ بلے باز کین ولیمسن کو صرف 1 رن بناکر پویلین لوٹا دیا، ولیمسن کا کیچ وکٹوں کے پیچھے سے محمد رضوان نے کیا۔
چیمپئینز ٹرافی کا پہلا میچ دیکھنے جانے والے شائقین کیلئے اہم ہدایات جاری
کراچی میں چیمپئنز ٹرافی میچز کے لیے شائقین کوخصوصی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔ اسٹیڈیم میں داخلے کے لیے گیٹ میچ سے تین گھنٹے قبل کھول دئیے جائیں گے۔داخلے کے لئے فزیکل ٹکٹ کے علاوہ قومی شناختی کارڈ لازمی ہوگا۔ موٹرسائیکلیں اور گاڑیاں اسٹیڈیم سے متصل چائنا گراؤنڈ، نیشنل کوچنگ سینٹراور ایکسپو سینٹرمیں پارک کی جاسکیں گی۔
وی آئی پیز اور خصوصی پاسز کی حامل گاڑیاں اسٹیڈیم کے اندر پارک ہوں گی۔ یہ گاڑیاں گیٹ نمبر آٹھ سے اسٹیڈیم میں داخل ہوں گی۔شائقین کی انٹری گیٹ نمبر چار، پانچ، چھ ، بارہ، تیرہ اور چودہ سے ہوگی۔ میچ کے دوران اسٹیڈیم کے اطراف کی سڑکیں ٹریفک کے لئے کھلی رہیں گی۔
حضرت لعل شہباز قلندر کے عرس مبارک پرصوبائی حکومت کا آج عام تعطیل کا اعلان


