چیمپئنز ٹرافی: نیوزی لینڈ کا بھارت کیخلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ،ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ پہنچ چکی ہیں
آئی سی سی چیمپئینز ٹرافی کے آخری گروپ میچ میں بھارت کی نیوزی لیںڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کی تین وکٹیں 30 رنز کے مجموعی اسکور پر گر گئیں، شبمن گل 2، روہت شرما 15 اور ویرات کوہلی 11 رنز بناکر پویلین لوٹ گئے۔
دبئی میں کھیلے جارہے میچ میں نیوزی لینڈ کے کپتان مچل سینٹنز نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا تھا، انکا کہنا تھا کہ میچ میں فتح حاصل کرکے سیمی فائنل کھیلنا پہلا ہدف ہے۔
اس موقع پر بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ گروپ اے میں سر فہرست رہنا چاہتے ہیں، کوشش ہوگی میچ میں کامیابی سمیٹیں۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے بارہویں گروپ میچ میں بھارت کی نیوزی لینڈ کیخلاف بیٹنگ جاری ہے۔بھارت کا پہلا نقصان 15 رنز کے مجموعے ہر شبمن گل کی صورت میں ہوا، شبمن 7 گیندوں پر 2 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے، کپتان روہت شرما بھی ٹیم کے 22 رنز کے مجموعی اور 15 انفرادی سکور پر چلتے بنے۔
دبئی کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے جارہے میچ میں بھارتی ٹیم کی قیادت روہت شرما کررہے ہیں جبکہ بلیک کیپس کی کمان مچل سینٹنر کے ہاتھوں میں ہے۔
آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں گروپ اسٹیج کے آخری میچ میں نیوزی لینڈ نے بھارت کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
یہ میچ دبئی انٹر نیشنل کرکٹ اسٹیڈیم میں ہورہا ہے جہاں دونوں ٹیمیں آمنے سامنے ہیں، کیویز اور بھارتی سورماؤں کا یہ میچ اس لیے اہم ہے کہ اس کے نتیجے کے بعد پوائنٹس ٹیبل پر ٹیموں کی پوزیشن واضح ہوجائے گی۔
اس میچ کے بعد پتہ چلے گا کہ کون سی ٹیم سیمی فائنل میں کس سے مقابلہ کرے گی۔ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل میں بھارت، نیوزی لینڈ، آسٹریلیا اور جنوبی افریقا پہنچ چکی ہیں۔


