Search
Close this search box.
جمعرات ,25 جون ,2026ء

پی ایس ایل 10، اسپن باؤلر عثمان طارق کوبڑاجھٹکا لگ گیا

راولپنڈی(ویب ڈیسک ) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی ) کے مطابق پی ایس ایل سیزن 10 کے دوران اسپن باؤلر عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل ) 10 کے دوران کوئٹہ گلیڈی ایٹر کے عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن مشکوک قرار دے دیا گیا۔لاہور قلندرز کے خلاف میچ میں عثمان طارق کا باؤلنگ ایکشن فیلڈ ایمپائر احسن رضا نے رپورٹ کیا۔

اس حوالے سے پی سی بی کا کہنا ہے کہ عثمان طارق پی ایس ایل کے باقی میچز میں باؤلنگ جاری رکھ سکتے ہیں،باؤلنگ ایکشن دوبارہ رپورٹ ہونے پر عثمان طارق کو معطل کیا جائے گا،دوبارہ رپورٹ ہونے پر عثمان طارق کو آئی سی سی کے منظور شدہ لیب سے کلیئرنس لینی پڑے گی۔
مزیدپڑھیں:حکومت کا مڈل سکول کی طالبات کو مفت ٹرانسپورٹ دینے کا اعلان

یہ بھی پڑھیں