Search
Close this search box.
هفته ,27 جون ,2026ء

ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو برقرار رکھنے کا فیصلہ

دی اولمپک کونسل آف ایشیا (او سی اے) نے 2026 میں جاپان کے شہر ناگویا میں ہونے والے 20ویں ایشین گیمز میں کرکٹ کے کھیل کو جاری برقرر رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کھیلوں کی ویب سائٹ کے مطابق جاپان میں 19 ستمبر سے 4 اکتوبر 2026 تک ہونے والے ناگویا ایشین گیمز میں کرکٹ کا کھیل جاری رہے گ۔ا

ابتدائی طور پر یہ فیصلہ ہوا ہے کہ یہ میچز جاپان میں ایچی پریفیکچر کے مقام پر ہوں گے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

دی اولمپک کونسل آف ایشیا کے مطابق ایشن گیمز میں کرکٹ کو شمولیت کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت 28 اپریل کو جاپان کے شہر ناگویا سٹی ہال میں ہونے والے ایشین گیمز کی جاپانی آرگنائزرز کمیٹی (ایناجوک) بورڈ آف ڈائریکٹرز کے اجلاس میں ہوئی۔

اجلاس کے دوران، ایشن گیمز میں کرکٹ اور مکسڈ مارشل آرٹس کو باضابطہ طور پر منظور کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں