Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

جنوبی افریقہ نے ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا ٹائٹل جیت لیا

انگلینڈ(نیوز ڈیسک)ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے فائنل میں جنوبی افریقہ چیمپئنز نے پاکستان کو بآسانی 9 وکٹوں سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا۔

تفصیلات کے مطابق اے بی ڈویلیرز کی دھواں دھار اننگز کی بدولت جنوبی افریقہ چیمپئنز نے 196 رنز کا ہدف 17ویں اوور میں ہی حاصل کرلیا۔ ڈویلیرز 120 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جے پی ڈومینی بھی 28 گیندوں پر 50 رنز بنا کر ناقابل شکست رہے۔ پاکستان کی جانب سے واحد وکٹ سعید اجمل نے حاصل کی۔

اس سے قبل قومی ٹیم نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقرر 20 اوورز میں پانچ وکٹوں کے نقصان پر 195 رنز بنائے تھے۔ شرجیل خان 76 جبکہ عمر امین 36 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ جنوبی افریقہ کی طرف سے ویجیون اور ویان پارنیل نے 2،2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی۔

واضح رہے کہ ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت کے انکار کے بعد پاکستان ٹیم فائنل میں پہنچی تھی۔

مزید پڑھیں۔یوکرین کا روس پر بڑا حملہ، آئل ریفائنری سمیت کئی فوجی تنصیبات تباہ

یہ بھی پڑھیں