Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

قومی کرکٹرز کو لیگزکھیلنے کے لیےاین او سی جاری

لاہور( نیوز ڈیسک)پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے قومی کرکٹرز کو لیگز کے لیے این او سی جاری کردیئے۔ قومی کرکٹرز کو اگست کے مہینے میں این او سی جاری کرنے کی پی سی بی نے فہرست جاری کر دی۔

پی سی بی کی جانب سے جاری کردہ فہرست کے مطابق عماد وسیم اور محمد عامر کو دی ہنڈرڈ کے لئے این او سی جاری کیا گیا۔

شرجیل خان کو ٹاپ اینڈ ٹی ٹونٹی سیریز آسٹریلیا کے لیےجبکہ نسیم شاہ محمد عامر ،افتخار احمد کو سی پی ایل کے لیے این او سی جاری کیا گیا ہے۔ علاوہ ازیں،فہیم اشرف اور خوشدل شاہ کو بی پی ایل کے لیے این او سی جاری ہوا۔
مزید پڑھیں‌:روپے کے مقابلے میں ڈالر سستا، سٹاک ایکس چینج میں مثبت اختتام

یہ بھی پڑھیں