Search
Close this search box.
منگل ,23 جون ,2026ء

ویسٹ انڈیز سے ہار کے بعد بابر اعظم اور محمد رضوان کے لیے بُری خبرآگئی

لاہور(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے ٹی 20 اور ون ڈے پلیئرز کی رینکنگ جاری کردی ہے، پاکستان کے کپتان محمد رضوان اور بابر اعظم کی تنزلی ہوئی ہے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ

آئی سی سی کی جانب سے جاری ٹی 20 بیٹرز رینکنگ کے مطابق بیٹرز میں بھارت کے ابھیشیک شرما کا پہلا نمبر برقرار ہے، آسٹریلیا کے ٹم ڈیوڈ 6 درجے ترقی کے بعد ٹاپ 10 میں شامل ہوگئے ہیں، اس ترقی کے بعد ٹم ڈیوڈ کا رینکنگ میں 10 واں نمبر ہے۔

ٹی 20 بیٹرز رینکنگ کے ٹاپ 10 میں پاکستان کا کوئی بیٹر شامل نہیں اور پاکستان کے بابراعظم ایک درجے تنزلی کے بعد 18 ویں نمبر پر چلے گئے ہیں۔

ٹی 20 بولرز رینکنگ

ٹی 20 بولرز میں نیوزی لینڈ کے جیکب ڈفی کا پہلا نمبر برقرار ہے جبکہ ٹی 20 بولرز کے ٹاپ 10 میں بھی پاکستان کا کوئی بولر شامل نہیں۔
مزیدپڑھیں:سینئر اداکارہ پروین اکبر نے صنم سعید کو ’ٹام بوائے‘ قرار دیدیا، سوشل میڈیا پر ہنگامہ

یہ بھی پڑھیں