اسلام آباد( اوصاف نیوز) پاکستان کرکٹ بورڈ نے 30 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹس دے دیے،پرفارمنس کی بنیاد پر کیٹیگری بی، سی اور ڈی میں 10،10 کھلاڑی رکھے گئے۔
کنٹریکٹس یکم جولائی 2025 سے 30 جون 2026 تک لاگو ہوں گے،گذشتہ سال 27 کھلاڑیوں کو کنٹریکٹ دیے گئے تھے۔
اس سال تعداد بڑھ کر 30 ہو گئی، 12 نئے کھلاڑی شامل جن میں احمد دانیال، فہیم اشرف، حسن علی، حسن نواز، حسین طلعت، خوشدل شاہ، محمد عباس، محمد حارث، محمد نواز، صہیبزادہ فرحان، سلمان مرزا، صوفیان مقیم نئے کھلاڑیوں میں شامل۔
جبکہ9 کھلاڑی اپنی سابقہ کیٹیگری برقرار رکھنے میں کامیاب ہوئے اور8 کھلاڑی کنٹریکٹ حاصل کرنے میں ناکام رہے۔
بی کیٹیگری: بابر اعظم، محمد رضوان، شاہین شاہ، فخر زمان، شاداب خان، ابرار احمد، حارث رؤف، حسن علی، صائم ایوب، سلمان علی آغا۔
سی کیٹیگری: عبداللہ شفیق، نسیم شاہ، سعود شکیل، فہیم اشرف، ساجد خان، محمد نواز، محمد حارث، صہیبزادہ فرحان، حسن نواز، نعمان علی۔
ڈی کیٹیگری: شان مسعود، حسین طلعت، محمد عباس، محمد وسیم جونیئر، محمد عباس آفریدی، خوشدل شاہ، احمد دانیال، سلمان مرزا، خرم شہزاد، صوفیان مقیم۔
مزید پڑھیں :سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کا خدشہ، سوات اور مالاکنڈ میں کل سے اسکول بند رہیں گے

