Search
Close this search box.
جمعه ,26 جون ,2026ء

ایشیاکپ میں بھارت نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا، وسیم اکرم

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)قومی ٹیم کے سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا ہے کہ ایشیا کپ میں بھارت کھیلتا ہے تو ٹھیک ہے، نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔

نجی ٹی وی کے مطابق وسیم اکرم نے برطانوی چینل کو انٹرویو دیتے ہوئےکہا کہ اگر بھارتی محبت وطن ہیں تو پاکستانی بھی محب وطن ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست اور کھیل کو الگ الگ رکھنا ضروری ہے، ایشیا کپ میں پاکستان کو بھارت سے کھیلنے پر کوئی مسئلہ نہیں ۔

سابق کپتان وسیم اکرم نے کہا کہ ایشیا کپ میں بھارت کھیلتا ہے تو ٹھیک ہے، نہیں کھیلتا تو ان کی مرضی، ان کو مسئلہ ہے، وہ کھیلیں یا نہ کھیلیں، پاکستان کو فرق نہیں پڑتا۔


مزید پڑھیں:

یہ بھی پڑھیں