اسلام آباد(نیوز ڈیسک)انٹرنیشنل بیڈمنٹن پیئر پلوشہ بشیر شادی کے بندھن میں بندھ گئیں۔
سوشل میڈیا ویب سائٹ فیس بک اور انسٹاگرام پر بیڈمنٹن پلیئر پلوشہ بشیر نے شریک حیات کے ساتھ تصاویر شیئر کرکے شادی کی اطلاع مداحوں کو دی۔
انہوں نے پوسٹ میں زندگی کے نئے سفر کے آغاز پر اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیا۔
قومی ویمن کرکٹر سدرہ امین نے بھی انہیں مبارکباد دی اور دعا دیتے ہوئے لکھا کہ ’اللہ نصیب اچھے کرے۔‘
پلوشہ بشیر 17 اگست کو شادی کے بندھن میں منسلک ہوئی ہیں، جس کا اعلان انہوں نے اب سے کچھ دیر قبل کیا ہے۔
مداحوں کی جانب سے پلوشہ بشیر کو شادی کی مبارکباد دی جارہی ہے اور ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا جارہا ہے۔
واضح رہے کہ پلوشہ بشیر نے 2010 کے ایشین گیمز میں پاکستان کے لیے کانسی کا تمغہ جیتا تھا۔
مزیدپڑھیں:فوٹو سیشنز اور آٹے کے تھیلے مسئلے کا حل نہیں، پی ٹی آئی رہنما عون عباس بپی کا طنز

