Search
Close this search box.
اتوار ,14 جون ,2026ء

ایشیا کپ کرکٹ کا ہائی وولٹیج میچ پاک بھارت ٹاکرا آج ہوگا

دبئی(نیوز ڈیسک)کرکٹ کے سب سے بڑے حریف ایک بار پھر آمنے سامنے ہوں گے۔ پاکستان اور بھارت آج ایشیا کپ کے گروپ اے کے میچ میں دبئی میں ٹکرائیں گے۔

6 ماہ کے دوران دونوں ٹیمیں دوسری بار آمنے سامنے ہوں گی۔ اس سے قبل پاکستان اور بھارت چیمپئنز ٹرافی کے میچ میں مدمقابل آئے تھے۔

حالیہ کارکردگی کے لحاظ سے دونوں ٹیمیں بہترین فارم میں ہیں۔ بھارت نے ایشیا کپ میں متحدہ عرب امارات کے خلاف 9 وکٹوں سے فتح حاصل کی جبکہ پاکستان نے افغانستان اور یو اے ای کو شکست دے کر سہ ملکی سیریز اپنے نام کی۔

دبئی کے گرم موسم میں یہ میچ کھیلا جائے گا، جہاں دن کے وقت درجہ حرارت 41 ڈگری تک پہنچ جاتا ہے لیکن میچ کے دوران سورج غروب ہونے کے بعد درجہ حرارت 33 ڈگری سینٹی گریڈ تک ہوگا۔

ایشیا کپ میں دونوں ٹیموں کا ریکارڈ بھی دلچسپ ہے۔

بھارت نے اب تک 19 میچوں میں سے 10 میں کامیابی حاصل کی جبکہ پاکستان نے 6 جیتے ہیں۔ پاکستان کی بھارت کے خلاف ایشیا کپ میں آخری فتح 2022 میں آئی تھی۔

بھارت 8 بار ایشیا کپ کا چیمپئن بن چکا ہے جبکہ پاکستان نے یہ اعزاز صرف 2 مرتبہ حاصل کیا ہے۔

میچ کے لیے پاکستانی ٹیم نے پریکٹس کے بجائے آرام کو ترجیح دی جبکہ بھارتی ٹیم نے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا۔

پاکستانی شائقین کرکٹ نے بھارت کے خلاف میچ سے بڑی اُمیدیں باندھ لی ہیں۔ اُن کا کہنا ہے کہ توقع ہے کہ پاکستانی ٹیم اچھا پرفارم کرے گی۔

پاک بھارت ٹاکرا پاکستانی وقت کے مطابق آج شام 7:30 بجے شروع ہوگا۔

مزید پڑھیں۔پاکستان کی مقامی اور عالمی منڈی میں آج سونے کی قیمت میں کمی دیکھنے میں آئی ہے ۔

یہ بھی پڑھیں