لاہور(اوصاف نیوز)قومی کرکٹ کے اہم بلے باز اور سابق کپتان بابر اعظم کو ٹی ٹونٹی ٹیم میں واپس لانے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
ذرائع کے مطابق بابر اعظم کو چند روز قبل ایشیا کپ کیلیے یو اے ای بھیجنے کا ارادہ کیا گیا تھا۔ تاہم منتظمین نے بورڈ پر واضح کردیا کہ جب تک کوئی کھلاڑی زخمی نہ ہو سکواڈ میں تبدیلی نہیں ہو سکتی۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ بابر اعظم کی جنوبی افریقہ سے ٹی ٹونٹی سیریز میں واپسی کا امکان روشن ہے۔
یاد رہے کہ بابر اعظم نے آخری ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل دسمبر 2024 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کھیلا تھا۔
مزید پڑھیں:قیمتوں کو ریورس گیئر لگ گیا،سونافی تولہ ہزاروں روپے سستا




