Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

ایشیا کپ ،فائنل سے قبل بھارت کے 2 اہم کھلاڑی ٹیم سے باہر

دبئی(اوصاف نیوز) پاک بھارت فائنل سے قبل بھارتی ٹیم کو بڑا دھچکا، دو اہم کھلاڑیوں کے انجری کے باعث میچ سے باہر ہونے کا امکان ہے۔

ہندوستان کے باؤلنگ کوچ نے پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی فٹنس پر اپنی تشویش کا اظہار کیا ہے۔ ہندوستانی آل راؤنڈر ہاردک پانڈیا سری لنکا کے خلاف پہلا اوور پھینکنے کے بعد ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہو گئے۔

اس کے بعد ہندوستانی گیند باز میدان میں واپس نہیں آ سکے۔ بولنگ کوچ نے کہا کہ ہاردک پانڈیا اور ابھیشیک شرما کی انجری کا آج رات اور کل صبح جائزہ لیا جائے گا۔

واضح رہے کہ ابھیشیک شرما بھی سری لنکا کے خلاف میچ میں اننگز کے پورے نصف تک میدان سے باہر رہے تھے۔کل پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل ہوگا۔
مزید پڑھیں: پاکستان میں آج بروزہفتہ 27ستمبر 2025 سونے کی تازہ ترین قیمت

یہ بھی پڑھیں