لاہور ( نیوز ڈیسک ) بھارتی فاسٹ بولر جسپریت بمرا ایشیاء کپ 2025ء کے فائنل میں حارث رؤف کی وکٹ لینے کے بعد جشن منانا مہنگا پڑ گیا ۔
تفصیلات کے مطابق بمرا اپنے متنازع جشن کی وجہ سے سوشل میڈیا پر کڑی تنقید کی زد میں آگئے ہیں ۔جب بمرا نے پاکستانی بولر حارث رؤف کو تیز یارکر پر کلین بولڈ کیا تو’’ جیٹ ڈاؤن‘‘ کا اشارہ کیا۔
Bumrah showing how Indian Rafales were shot down by Pakistan!#INDvsPAK #INDvPAK #PakistanCricket #AsiaCup2025 #PAKvIND #PakvsInd #AsiaCupFinal pic.twitter.com/eayqHZtqpK
— Muhammad Asif (Parody) (@MuhammadAsif26_) September 28, 2025
نجی خبررساںادارے کے مطابق بمرا کا یہ انداز سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا، کئی پاکستانی صارفین نے اسے’’ کمزور جواب‘‘ اور ’’اکڑ‘‘ قرار دیا تو کسی نے کہا ’’ یہ رویہ سپورٹس مین شپ کے خلاف ہے‘‘۔
BCCI to ICC: Why Rauf show 6-0 ?
Bumrah : 6-0 again !
Ha ha Ha
What BUMRAH did hahahahaHe troll India ! ! pic.twitter.com/A8PJyvey5x
— Abdul Ghaffar 🇵🇰 (@GhaffarDawnNews) September 28, 2025
بعض صارفین کا کہنا تھا کہ بی سی سی آئی کو اس کا ایکشن لینا چاہیے یہ تو اپنے ہی جہاز گرا رہا ہے۔
ایک اور صارف نے لکھا ’’ بمرا نے بتادیا پاکستان نے بھارتی جہاز کیسے گرائے تھے‘‘۔
ایک اور مداح نے لکھا ’’ بمرا نے ایسا اشارہ کرکے انڈیا کو ہی ٹرول کردیا‘‘۔
مزیدپڑھیں:متحدہ عرب امارات نے ویزا قوانین میں بڑی تبدیلیوں کا اعلان کر دیا۔



