دبئی( اوصاف نیوز)متحدہ عرب امارات (یو اے ای) نے ویزا قوانین میں اہم تبدیلیوں اور نئی سہولیات کا اعلان کیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی وفاقی اتھارٹی برائے شناخت، شہریت، کسٹمز اور پورٹ سیکیورٹی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت چار نئے وزٹ ویزے جاری کیے گئے ہیں، جن میں مصنوعی ذہانت کے ماہرین، تفریح، تقریبات، کروز شپ اور تفریحی کشتیوں کی صنعت کے لیے خصوصی ویزے شامل ہیں۔
اتھارٹی کا کہنا ہے کہ غیر ملکی بیواؤں یا طلاق یافتہ خواتین کو ایک سال کا رہائشی اجازت نامہ دیا جائے گا، جس کی تجدید بھی کی جا سکتی ہے۔
اتھارٹی کا مزید کہنا تھا کہ اب دوستوں یا رشتہ داروں کے لیے بھی وزٹ ویزے جاری کیے جاسکتے ہیں، جس میں کفیل کو ان کی آمدنی کی بنیاد پر تھرڈ ڈگری تک رشتہ داروں یا دوستوں کو مدعو کرنے کی اجازت ہوگی۔
بزنس ایکسپلوریشن ویزا کے لیے مالی طور پر مستحکم ہونا ضروری ہے۔
اس کے علاوہ ٹرک ڈرائیور ویزا کے لیے اسپانسر کی موجودگی کے ساتھ ساتھ صحت اور مالیاتی ضمانتیں بھی لازمی قرار دی گئی ہیں۔
اسی طرح انسانی بنیادوں پر ایک سال کا رہائشی اجازت نامہ بھی متعارف کرایا گیا ہے جس میں کچھ شرائط کے تحت توسیع کی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں:مسلم کانفرنس کی ریلی پر جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی کے مسلح شرپسندوں کی فائرنگ، 11 شہری زخمی


