Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

کھیل میں سیاست کو لانا افسوسناک ہے، اے بی ڈی ویلیئرز کی بھارتی کھلاڑیوں پر تنقید

جوہانسبرگ(سپورٹس ڈیسک)جنوبی افریقہ کے سابق کپتان اے بی ڈی ویلیئرز نے ایشیا کپ کے فائنل میں بھارتی ٹیم کے رویے کو افسوسناک اور کھیل کی روح کے منافی قرار دے دیا۔

بھارت نے ٹورنامنٹ جیتنے کے بعد ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی سے اس لیے ٹرافی وصول کرنے سے انکار کردیا تھا کیونکہ ان کا تعلقات پاکستان سے تھا۔ اس حرکت نے نہ صرف شائقین کو مایوس کیا بلکہ بھارت کے کئی سابق کرکٹرز نے بھی کھل کر اپنی ٹیم پر تنقید کی۔

اے بی ڈی ویلیئرز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے پیغام میں کہا کہ ’ٹیم انڈیا اس بات پر خوش نہیں تھی کہ ٹرافی کون دے رہا ہے، لیکن یہ رویہ کھیل میں نہیں ہونا چاہیے۔ سیاست کو الگ رہنا چاہیے اور کھیل کو کھیل ہی رہنا چاہیے۔ یہ منظر کافی افسوسناک اور تکلیف دہ تھا مگر امید ہے کہ مستقبل میں وہ اس معاملے کو بہتر طریقے سے حل کرلیں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے واقعات کھلاڑیوں کو مشکل صورتحال میں ڈال دیتے ہیں اور کھیل کی اصل خوبصورتی کو متاثر کرتے ہیں۔ ان کے مطابق آخر میں جو ہوا وہ بالکل خوشگوار نہیں تھا، اور یہی چیز انہیں ناگوار گزری۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ اے بی ڈی ویلیئرز ہمیشہ بھارت کے لیے نرم گوشہ رکھتے آئے ہیں، اسی لیے ان کی جانب سے اس قدر سخت مؤقف کو خاص اہمیت دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں:’مریخ پر جینا اور مرنا چاہتا ہوں‘، ایلون مسک کی خواہش

یہ بھی پڑھیں