نئی دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی ون ڈے کرکٹ ٹیم کے کپتان روہت شرما کو کپتانی سے ہٹانے کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
چیف سلیکٹر اجیت اگروال کاکہناہے کہ روہت شرماکوون ڈےکرکٹ ٹیم کی کپتانی سے ہٹانے کی وجہ چیف کوچ گوتم گمبھیر کے ساتھ انا کا ٹکراؤ ہے، روہت شرما کو بدلنے کے فیصلے میں گوتم گمبھیر شامل تھے کیونکہ وہ ٹیم کو سخت کنٹرول میں رکھنا چاہتے ہیں، گوتم گمبھیر نے اسی وجہ سے روہت شر ما جیسے بڑے کرکٹر کو سائیڈ لائن کرنے کا فیصلہ کیا۔
بھارتی میڈیا کے مطابق ٹیم مینجمنٹ اور سلیکٹرز اس بات سے خوفزدہ تھے کہ اگر روہت ٹیم کی قیادت جاری رکھتے ہیں تو وہ اپنی مرضی سے ٹیم کو چلائے گا جس سے ٹیم کلچر متاثر ہو سکتا تھا۔
چیف سلیکٹر اجیت اگروال نے ان کی جگہ شبھمن گل کو ون ڈے ٹیم کے کپتان بنانے کے معاملے پر کہا کہ تینوں فارمیٹس میں الگ الگ کپتان رکھنے کا مقصد ٹیم کے اہم ستونوں کے درمیان ٹکراؤ سے محفوظ رہناہے،شبھمن گل کو 2027 ورلڈ کپ کے لیے وقت دینے کی ضرورت ہے۔
مزید پڑھیں:سرکاری ملازمین کی مستقلی،ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ و دیگر محکموں کیلئے نیا قانون نافذ



