اسلام آباد( اوصاف نیوز)عالمی فٹبال فیڈریشن (فیفا) کی جانب سے پاکستان فٹ بال فیڈریشن (پی ایف ایف) کی گرانٹ تاحال منظور نہ کیے جانے کی وجہ سے فیڈریشن مالی مشکلات کا شکار ہے۔
ذرائع کے مطابق فیفا اور اے ایف سی نے پی ایف ایف سے سابق ادوار کی آڈٹ رپورٹ مانگ لی جبکہ فیفا نے سابق این سی چیئرمین ہارون ملک کے دور میں کیے جانے والے اخراجات کی تصیلات بھی مانگی ہے۔
ذرائع نے بتایا کہ پاکستان فٹبال فیڈریشن کے دفتر سے ہارون ملک کے دور میں ہونے والے اخراجات کا ریکارڈ غائب ہے، ہارون ملک 2021 سے 2025 تک پی ایف ایف این سی کے چیئرپرسن تھے۔
ذرائع کا کہنا تھا کہ پی ایف ایف کانگریس ہارون ملک سے اخراجات کی تفصیلات لینے کے لیے مسلسل رابطے کر رہی ہے، پی ایف ایف کانگریس کے پاس کھلاڑیوں کی ایئرٹکٹ کے پیسے بھی موجود نہیں ہیں۔
مزید پڑھیں:ویرات انوشکا کی شادی سے ایک روز قبل کیا ہوا تھا؟ ویڈیو گرافر نے ساری کہانی بتادی



