اسلام آباد (سپورٹس ڈیسک) سابق پاکستانی کپتان اور لیجنڈری فاسٹ باؤلر وسیم اکرم نے بھارتی میڈیا کی بڑی غلطی پر سخت ردِعمل دیا ہے۔ پڑوسی ملک کے ٹی وی چینلز نے ایک وسیم اکرم نامی بھارتی شخص کی گرفتاری کی خبر نشر کرتے ہوئے غلطی سے پاکستانی کرکٹر وسیم اکرم کی تصاویر چلادیں۔
وسیم اکرم نے منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (X) پر اپنے پیغام میں اس غلطی پر اظہارِ برہمی کرتے ہوئے کہا:
“پڑوسی ملک میں ایک وسیم اکرم پکڑا گیا ہے، اور ٹی وی چینلز میری تصویر چلا رہے ہیں!”
انہوں نے سوشل میڈیا صارفین سے اپیل کی کہ کسی بھی خبر کو شیئر کرنے سے پہلے اس کی سچائی ضرور چیک کریں۔
وسیم اکرم نے مزاحیہ مگر تنبیہ انداز میں صارفین کو جھاڑتے ہوئے کہا:
“کون لوگ او تسی؟ کتھوں آئے ہو؟ کوئی چیک نہیں، کوئی بیلنس نہیں، الٹے لوٹ پوٹ ہو کے کمنٹ پہ کمنٹ! بلاوجہ اپنی جان پر عذاب نہ ڈالیں۔”
ان کے اس پیغام پر مداحوں نے بھی خوب تبصرے کیے، کئی صارفین نے بھارتی میڈیا کو “غیر ذمہ دارانہ رپورٹنگ” پر تنقید کا نشانہ بنایا۔
یہ واقعہ بھارتی میڈیا کے غیر تصدیق شدہ ذرائع پر انحصار کے باعث ہونے والی غلط معلومات کے پھیلاؤ کی ایک تازہ مثال بن گیا ہے۔
بھارت میں ایک جاسوس پکڑا گیا اس کا نام وسیم اکرم تھا اور نیوز چینلز میری تصویر چلا رہے ہیں۔ کون لوگ او تسی؟ کتھوں آئے ہو؟ وسیم اکرم pic.twitter.com/aGxNmSPQJq
— Rizwan Ghilzai (Remembering Arshad Sharif) (@rizwanghilzai) October 7, 2025
مزیدپڑھیں:ٹیکس وصولی کا تنازع: عدالت نے چیئرمین ٹی ایم سی ابراہیم حیدری سمیت 6 افسران معطل کر دیے

