واشنگٹن (ویب ڈیسک)40 سالہ رونالڈو نے ہنگری کے خلاف میچ میں 2 شاندار گول اسکور کیے اور یوں وہ فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز کی تاریخ میں سب سے زیادہ گول کرنے والے کھلاڑی بن گئے۔کرسٹیانو رونالڈو، جو ریکارڈز توڑنے کے لیے مشہور ہیں، نے منگل کو ایک اور تاریخی کارنامہ انجام دیتے ہوئے اپنا نام ریکارڈ بک میں درج کروا لیا۔رونالڈو کے ورلڈ کپ کوالیفائرز کے50میچز میں گولز کی تعداد 41ہوگئی ۔اس سے قبل فیفا ورلڈ کپ کوالیفائرز میں سب سے زیادہ گولز کا عالمی ریکارڈ گوئٹے مالا کے کارلوس روئیز کے پاس تھا جن کے گولز کی تعداد 39 تھی۔رونالڈو نے سوشل میڈیا پر اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ یہ کوئی راز نہیں کہ قومی ٹیم کی نمائندگی میرے لیے بہت اہمیت رکھتی ہے، اسی لیے میں یہ منفرد سنگِ میل حاصل کرنے پر انتہائی فخر محسوس کر رہا ہوں۔یاد رہے کہ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے گروپ ایف میں پرتگال 10 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے
مزیدپڑھیں:’رسید نکل آئی لیکن رقم پھنس گئی‘، اے ٹی ایم ’کیش ٹریپنگ‘ فراڈ سے کیسے بچا جا سکتا ہے؟



