Search
Close this search box.
پیر ,15 جون ,2026ء

ٹرائی نیشن سیریز میں قومی کرکٹ ٹیم کی حکمت عملی کیا ہوگی؟ سلمان علی آغا نے بتا دیا

راولپنڈی(سپورٹس ڈیسک)3 ملکی ٹی20 سیریز منگل سے راولپنڈی میں شروع ہوگی، جس کا پہلا میچ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلا جائے گا۔ سیریز کے تمام میچز راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوں گے، جہاں پاکستان، سری لنکا اور زمبابوے ایکشن میں نظر آئیں گے۔

سیریز 18 نومبر سے 29 نومبر تک جاری رہے گی جبکہ 29 نومبر کو 3 ملکی سیریز کا فائنل کھیلا جائے گا۔

قومی ٹی20 کرکٹ ٹیم کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ 3 ملکی سیریز ورلڈ کپ کی تیاریوں کے لیے اہم ہے، دو مضبوط ٹیموں کے خلاف مسلسل کرکٹ کا اچھا موقع ملے گا۔

راولپنڈی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ٹیم نظم و ضبط برقرار رکھتے ہوئے اچھا کھیل پیش کرے گی، راولپنڈی کے شائقین ہمیشہ بہترین سپورٹ دیتے ہیں۔

سلمان علی آغا نے کہاکہ ٹرائی نیشن سیریز میں اچھا مقابلہ ہوگا، کوشش کریں گے نئے کھلاڑیوں کو موقع دیں، قومی ٹیم میں بہترین آل راؤنڈر ہیں، اچھی کارکردگی دکھانے کی کوشش کریں گے۔

انہوں نے کہاکہ پاکستانی شائقین سے ہمیشہ بھرپور سپورٹ ملی، ٹی20 میں کسی ٹیم کو ہلکا نہیں لے سکتے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 21 ٹی20 میچز کھیلے جا چکے ہیں، جن میں پاکستان نے 18 جبکہ زمبابوے نے 3 میچز جیتے۔

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان 24 ٹی20 میچز ہو چکے ہیں۔ سلمان علی آغا کے مطابق پاکستان نے ان میں سے 14 جبکہ سری لنکا نے 10 میچز میں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان نے حال ہی میں سری لنکا کو ٹی20 سیریز میں شکست دی، جبکہ ون ڈے سیریز میں وائٹ واش کیا ہے۔
مزید پڑھیں:شہداء پیکج میں‌بڑا اضافہ!

یہ بھی پڑھیں