Search
Close this search box.
پیر ,22 جون ,2026ء

‏’ابو بہت ڈانٹیں گے‘، نسیم شاہ کا سیلفی کیلیے اصرار کرنے والی مداح کو جواب

راولپنڈی(نیوز ڈیسک)مداحوں کا اپنی پسندیدہ شخصیات یا کھلاڑیوں کے ساتھ سیلفی بنانا معمول کی بات ہے۔پاکستان میں کرکٹ شائقین کی ایک بڑی تعداد اپنے قومی ہیروز کے ساتھ سیلفی بنانے کو اپنے لیے باعث اعزاز سمجھتی ہے۔

حال ہی میں سہ ملکی سیریز کے میچ کے بعد قومی کرکٹر نسیم شاہ میدان میں موجود شائقین سے بات چیت کرنے اسٹینڈ کے قریب گئے تو مداح ان کی تصاویر بنانے لگے۔

ایسے میں ایک مداح لڑکی نے ان کے ساتھ سیلفی لینے کی فرمائش کردی جس پر نسیم شاہ نے معصومیت بھرے انداز میں کہا کہ ’یار گھر سے ڈانٹ پڑے گی، قسم سے سچ بتا رہا ہوں، میرے ابو بہت ڈانٹتے ہیں‘۔

ان کے معصومانہ انداز نے وہاں موجود تمام لوگوں کو ہنسنے پر مجبور کردیا۔

مزید پڑھیں۔آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 7700 روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ

یہ بھی پڑھیں