Search
Close this search box.
هفته ,20 جون ,2026ء

انٹرنیشنل کرکٹر کو خاتون پر حملہ اور فون چوری کے الزام میں تین سال قید

پاپوانیوگنی(سپورٹس ڈیسک)پاپوا نیوگنی کے وکٹ کیپر بلے بازکلپلنگ ڈوریگا کو ایک خاتون پر حملہ کرکے اس کا موبائل فون چھیننے کے جرم میں تین سال قید کی سزا سنائی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق 30سالہ ڈوریگا جرسی میں جاری آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ چیلنج لیگ میں اپنے ملک کی نمائندگی کررہے تھے۔

وہ ڈنمارک اور کویت کے خلاف میچ کھیل چکے تھے اور مزید مقابلے بھی شیڈول تھے۔

واقعہ 25 اگست کو راتتقریباً ڈھائیبجے پیش آیا جب ڈوریگا ہوٹل واپس جا رہے تھے۔

ہیلری اسٹریٹ، سینٹ ہیلئیر میں انہوں نے ایک خاتون کو دیکھا اور اچانک اس پر حملہ کر کے اسے زمین پر گرا دیا، جس کے بعد اس کا فون چھین لیا۔

پولیس کے پاس خاتون کے زخموں کی تفصیلات موجود نہیں، تاہم ڈوریگا کو اسی دن گرفتار کر لیا گیا تھا۔

اگلے روز ان پر ڈکیتی کا باضابطہ مقدمہ دائر کیا گیا اور 27 اگست کو جرسی مجسٹریٹس کورٹ میں انہوں نے جرم تسلیم کر لیا۔

بعد ازاں 28 نومبر کو رائل کورٹ نے فیصلہ سناتے ہوئے انہیں تین سال قید کی سزا سنا دی، جس سے ان کے کرکٹ کیریئر پر بھی گہرے اثرات مرتب ہونے کا امکان ہے۔
مزیدپڑھیں:ڈکی بھائی کی رہائی کے بعد اہلیہ عروب جتوئی کا پہلا ردعمل، اہم اعلان کردیا

یہ بھی پڑھیں