Search
Close this search box.
جمعرات ,04 جون ,2026ء

گوتم گمبھیر کی چھٹی ؟بھارت سے بڑا دعویٰ سامنے آگیا

نئی دہلی(ویب ڈیسک )بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر پر جنوبی افریقہ کے ہاتھوں ہوم ٹیسٹ سیریز میں شرمناک 0-2 وائٹ واش کے بعد شدید دباؤ ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی بورڈ گمبھیر کی کولکتہ ٹیسٹ کے بعد پریس کانفرنس میں جارحانہ لب و لہجہ اختیار کرنے سے ناخوش ہے ۔ رپورٹ کے مطابق گوتم گمبھیر کے پاس زیادہ وقت نہیں رہا۔
ماہرین اور سابق کھلاڑیوں کا سب سے بڑا اعتراض ٹیم کمبی نیشن پر ہے، جس میں وہ اسپیشلسٹ پلیئرز کے بجائے آل راؤنڈرز اور پارٹ ٹائمرز پر انحصار کرتے نظر آتے ہیں۔ اس حکمت عملی کو ٹیسٹ کرکٹ میں عدم استحکام کی بڑی وجہ قرار دیا جارہا ہے۔ میڈیا کے مطابق ہوم کنڈیشنز میں ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ 2026 ان کے مستقبل کا فیصلہ کرے گا۔ اگر بھارت کی کارکردگی متاثر ہوئی تو ہیڈ کوچ کی تبدیلی ناگزیر ہوجائے گی۔
مزیدپڑھیں:دیول خاندان میں جلد ایک نئے رکن کی شمولیت متوقع

یہ بھی پڑھیں