نیو دہلی (اوصاف نیوز)بھارتی ٹیم کے ہیڈ کوچ گوتم گمبھیر بھارت کو حالیہ ٹیسٹ سیریز میں ملنے والی شکستوں کے سبب شدید دباؤ کا شکار ہیں۔مسلسل دو ہوم ٹیسٹ سیریز میں وائٹ واش نے ناصرف بھارتی ٹیم کی کارکردگی پر سوال اٹھا دیے ہیں بلکہ گمبھیر کی کوچنگ صلاحیتوں کو بھی کڑی تنقید کا سامنا ہے۔
ایسی صورتحال میں بھارتی ٹیم کے سابق ہیڈ کوچ روی شاستری نے گمبھیر کو واضح تنبیہ کے ساتھ ساتھ ایک قیمتی مشورہ دیا ہے۔روی شاستری کا کہنا تھا کہ کمزور کارکردگی کی صورت میں کوچ کو عہدے سے ہٹایا بھی جا سکتا ہے، اس لیے موجودہ صورتحال میں سب سے زیادہ ضروری بات صبر، سکون اور مضبوط ڈائیلاگ ہے، کوچ کے لیے ضروری ہے کہ وہ کھلاڑیوں کا اعتماد حاصل کرے، اِنہیں متحرک رکھے اور صورتحال کو دباؤ کے بجائے ذمہ داری کے طور پر دیکھے۔
واضح رہے کہ بھارتی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ گمبھیر کی کوچنگ کے دوران ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کی کارکردگی تیزی سے گری ہے، بھارت کو گھر میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کے ہاتھوں وائٹ واش کا سامنا کرنا پڑا جبکہ آسٹریلیا کے خلاف بھی ٹیم کو شکست ملی۔
مزید پڑھیں: سونا مزید سستا، فی تولہ قیمت کیا ہو گئی؟




