Search
Close this search box.
اتوار ,07 جون ,2026ء

کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دیکر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا:مریم نواز

لاہور(ویب ڈیسک)وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کی روایتی حریف بھارت کے خلاف انڈر 19 ایشیا کپ فائنل جیتنے پر قومی کرکٹ ٹیم کو مبارکباد، کہا سمیر منہاس نے بہترین اننگز کھیل کر شاندار فتح میں اہم کردار ادا کیا، کاغذی شیروں کو عبرتناک شکست دے کر شاہینوں نے پوری قوم کو خوش کر دیا ہے۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ بھارت کوانڈر 19ایشیا کپ کے فائنل میں شکست دے کر پاکستانی کھلاڑیو ں نے سبز ہلالی پرچم بلند کیا، یہ جیت پورے پاکستان کی کامیابی ہے،پاکستان کو یہ جیت اور بھارت کو یہ شکست مدتوں یاد رہے گی۔

محنت اور عزم کے سامنے بڑے دعویداروں کو کرکٹ کے میدان میں بھی ناکامی کا سامنا کرناپڑا، انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرکے پاکستانی عوام کے دل جیت لئے ہیں،پاکستانی کھلاڑیوں نے ٹیم ورک کے ذریعے بہترین کھیل پیش کیا اور جیت اپنے نام کی۔

مریم نوازشریف کا کہنا تھا کہ سبحان کی بہترین باولنگ نے فتح میں اہم کردار ادا کیا، کھلاڑیوں نے باؤلنگ، بیٹنگ او رفیلڈنگ کے شعبوں میں بھرپور صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔

امید ہے انڈر 19 قومی کرکٹ ٹیم آئندہ میچوں بھی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔
مزیدپڑھیں:ٹک ٹاک کا راز بے نقاب، ویڈیوز وائرل کیسے ہوتی ہیں ؟

یہ بھی پڑھیں