Search
Close this search box.
اتوار ,21 جون ,2026ء

ایشیا کپ کی یہ ٹرافی اپنوں کو دینے پر محسن نقوی لڑکوں سے زیادہ خوش نظرآئے

دبئی(سپورٹس ڈیسک)دبئی انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں آج دسمبر کی غالباً سب سے خوبصورت شام تھی؛ ایشئین کرکٹ کونسل کے چئیرمین محسن نقوی انڈر نائنٹین ایشیا کپ فائنل ختم ہونے کے بعد فاتح گرین شرٹس کو ٹرافی دینے کے لئے میدان میں آئے تو نوجوان کھلاڑیوں سے زیادہ وہ خود خوش نطر آ رہے تھے۔

محسن نقوی نے جیتنے والی ٹیم کے کیپٹن کو ٹرافی دی اور تھپلی بھی دی، آج کے میچ اور پورے ٹورنامنٹ کے بلیو آئیڈ بوائے سمیر منہاس کو میچ اور ٹورنامنٹ کا بہترن کھلاڑی کے ایوارڈ دیئے اور گلے سے لگا کر تھپکی دی۔
سمیر منہاس کا تعلق ملتان سے ہے، ملتان کے شہری تو آج کچھ زیادہ ہی نہال ہیں لیکن روانتی حریف کو دبئی کے اسی سٹیڈیم میں الم ناک شکست سے دوچار کرنے میں ہراول کا کردار ادا کرنے والے سمیر کے لئے سارا پاکستان ہی خوشی سے نہال ہو رہا ہے۔

آج شام دبئی کے انترنیشنل کرکٹ سٹیڈیم مین ایشین کرکٹ کونسل کے صدر محسن نقوی نے فاتح ٹیم کو ٹرافی سے نوازا ۔۔ محسن نقوی نے بہترین کارکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں میڈلز بھی تقسیم کئے ۔


ٹورنامنٹ کی رسم کے مطابق مختصر تقریب کے ختم ہوتے ہی محسن نقوی نے تکلف برطرف کیا اور اپنے بوائز کے ساتھ فوٹو بنوانے کے لئے ان کے ساتھ چلے گئے۔ انڈر نائنٹین کرکٹ ٹیم کے مینٹور پاکستان کے بہترین کیپٹنز مین سے ایک سرفراز خان بھی محسن نقوی کے ساتھ گئے۔ بوائز نے ان کے ساتھ تصویریں بنوائیں اور خوب نعرے بھی لگائے۔
محسن نقوی ایشین کرکٹ کونسل کے صدر ہیں اور پاکستان کرکٹ بورڈ کے بھی چئیرمین ہیں، یہ بورڈ ہی اندر نائنٹین کرکٹ ٹیم کو بھی تشکیل دیتا اور چلاتا ہے۔ محسن نقوی نے اپنے نوجوان ہیروز کو آج کی شاندار جیت اور پورے ٹورنامنٹ میں بہترین پرفارمنس پر خود حوصلہ افزائی کی۔ انہوں نے کیپٹن یوسف اور سٹار بیتر سمیر کے نام لے کر ان کی تعریف کی۔ محسن نقویاپنے کھلاڑیوں سے گھل مل گئے ۔۔ گراؤنڈ میں ہنسی مذاق بھی کرتے رہے ۔


مزیدپڑھیں:آج رواں سال کی طویل رات اور 22 دسمبر مختصر ترین دن ہوگا

یہ بھی پڑھیں